وفاقی وزیر تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ مری نے احساس پروگرام سے نکالے گئے مستحقین کو واپس لانے کا اعلان کردیا۔
قومی اسمبلی وقفہ سوالات کے دوران شازیہ مری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ساڑھے 8 لاکھ افراد کو عجیب منطق سے احساس پروگرام سے نکال دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک ماہ میں ہزار روپے تک کا موبائل لوڈ کروانے والوں کو بھی نکال دیا گیا، ہم تمام مستحق افراد کو اس پروگرام میں واپس لائیں گے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پائی پائی جوڑ کر عمرہ، حج یا علاج کے لیے باہر جانے والے کو محروم کردیا گیا۔