• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ شروع

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عید کی چھٹیوں کے بعد قومی فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں شروع ہوگیا۔

پاکستان فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ نیشنل ہاکی اسٹیدیم میں شروع ہوا، کوچز ریحان بٹ اور وقاص شریف کیمپ کو سپر وائز کر رہے ہیں۔

فزیکل ٹریننگ کے بعد کھلاڑیوں نے مختلف ڈرلز کیں فائیو اے سائیڈ ایونٹ کے لیے ممکنہ 15 کھلاڑی کیمپ میں شامل ہیں جبکہ حتمی اسکواڈ کیلئے 9 کھلاڑیوں کو 15 مئی کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔

قومی ہاکی ٹیم 2 جون کو سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگی جہاں لوزین میں فائیو اے سائیڈ پانچ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی، ایونٹ 4 اور 5 جون کو کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں پاکستان، بھارت، سوئٹزرلینڈ، پولینڈ اور ملائیشیا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید