• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی طبیعت کی ناسازی کے حوالے سے میڈیا پر ایک بار پھر سےقیاس آرائیاں ہوناشروع ہوگئی ہیں۔

ولادیمیر پیوٹن کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں، ان تصاویر اور ویڈیوز میں دنیا کے پیوٹن کو ماسکو کے ریڈ اسکوائر ’وکٹری ڈے‘ کے حوالے سے منعقد کی جانے والی پریڈ کے دوران جنگ عظیم دوئم کے فوجیوں اور سینئر معززین کے درمیان گھٹنوں پر چادر اوڑھ کر بیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

اس کے علاوہ، ایک غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، روسی صدرکو کھانستے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا اور وہ تقریب میں موجود واحد شخص تھے جنہیں روس کے دارالحکومت ماسکو کے نسبتاً گرم موسم یعنی 9 ڈگری سینٹی گریڈ میں سردی سے نمٹنے کے لیے اضافی چادر کی ضرورت پڑی۔

جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں بھی روس کے اس طاقتورترین اور غصیلےحکمران کو کپکپاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ولادیمیر پیوٹن کی خرابی صحت کے حوالےسے یہ افواہیں بھی گردش کررہی ہیں کہ ممکنہ طور دنیا کا پیوٹن کو کینسر یا پارکنسنز کا جان لیوا مرض لاحق ہوسکتا ہے۔

یہ افواہیں اس وقت سے گردش کرنا شروع ہوئی ہیں جب روسی صدر کے بارے میں یہ خبر سامنے  یہ اطلاع ملی تھی کہ کریملن کے رہنما کی ممکنہ طور پر کینسر کی سرجری ہو سکتی ہے۔ روسی ٹیلی گرام چینل جنرل ایس وی آر کا حوالہ دیتے ہوئے، انڈیپنڈنٹ نے رپورٹ کیا کہ مسٹر پوٹن کے ڈاکٹروں نے انہیں خبردار کیا ہے کہ سرجری انہیں "مختصر وقت" کے لیے معذور کر سکتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید