بحرین میں ایران کے لیے جاسوسی کے شبہے میں 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
بحرین کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر ایران کی پاسداران انقلاب کے لیے حساس معلومات جمع کرنے اور فراہم کرنے کا الزام ہے۔
گرفتار افراد کی عمریں 25 سے 39 سال کے درمیان ہیں، ان میں سے ایک شخص پر الزام ہے کہ اس نے ایرانی انقلابی گارڈز کے کیمپوں میں تربیت حاصل کی۔
حکومتی بیان کے مطابق گرفتار افراد نے بحرین میں کئی اہم اور حساس مقامات کے تصاویر اور جغرافیائی کوآرڈینیٹس حاصل کیے۔
ان میں کچھ ہوٹل اور دیگر اہم عمارتیں بھی شامل تھیں، جن کی معلومات ایرانی فورسز کو بھیجی گئیں تاکہ ان مقامات کو نشانہ بنانے میں مدد مل سکے۔
بحرین حکومت کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ملکی سلامتی کے تحفظ اور ممکنہ خطرات کے سدباب کے لیے کی گئی۔