• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں پانی کی قلت کیخلاف وفاقی وزیر کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ

سندھ میں پانی کی قلت کے خلاف سکھر میں کاشت کاروں نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے بائی پاس پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کردیا، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ زرعی پانی کی قلت کے باعث فصلیں کاشت نہیں ہورہیں اور زمینیں بنجر ہورہی ہیں، مویشیوں کو پانی پلانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

دوسری جانب حیدرآباد، ٹھٹھہ اور پڈعیدن میں بھی پانی کی صورتحال کو لے کر کاشت کار پریشان ہیں۔ کپاس کی فصل 35 سے 40 فیصد کم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

کوٹری ڈاؤن اسٹریم میں پانی کے بحران سے زراعت کے ساتھ ساتھ تالاب سوکھ جانے کے باعث فش فارمنگ کو بھی نقصان ہوا ہے۔

سندھ کے بیراجوں پر 24 گھنٹے میں پانی کی سطح میں ایک کیوسک کا بھی اضافہ نہیں ہوا۔ چشمہ بیراج سے چھوڑا گیا 82 ہزار کیوسک پانی آئندہ تین سے چار روز میں گڈو بیراج میں داخل ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید