بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر احسان صادق کی ہدایت پر سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے وکٹم ریسپانس آفیسرز نے سٹی سرکل بہاول پور میں ماہ رواں کے دوران 544معاملات کا تصفیہ کروایا ہے۔ یہ بات آج یہاں وی آر اوز کی کارکردگی کے بارے میں ایک سرکلر کے ذریعے بتائی گئی ہے۔