سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ مریم نواز صوابی میں پہلے تشریف لاتیں تو عوام بتاتے خیبر پختونخوا میں کتنا کام ہوا۔
مریم نواز کے صوابی میں جلسے پر رد عمل دیتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ مریم نواز اور ان کے نا اہل والد نے آج تک صوابی کا رخ نہیں کیا۔
اسد قیصر نے کہا کہ بیرونی سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت کو صوابی کے عوام نے بھی مسترد کردیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بےنقاب ہونے کے بعد مریم نواز اور ان کی جماعت کو خیبرپختونخوا کی یاد آئی۔
اسد قیصر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا ہر شہری غلامی کو منظور کرنے کو تیار نہیں۔