پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ آج کل سیاست میں فوج کو موضوعِ بحث بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اپنے بیان میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ فوج کا سیاست میں کردار ہونا چاہیے یا نہیں؟
چوہدری شجاعت نے کہا کہ ہنگامی صورتِ حال ہو تو فوج اور حکومت ملکی سلامتی کے لیے اتفاق رائے سے فیصلہ کریں۔