ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ اداکار سنیل شیٹی ʼگٹکا مینʼ کہے جانے پر سوشل میڈیا صارف پر برس پڑے۔ خیال رہے کہ بھارت میں سپاری کے اشتہار پر اس میں کام کرنے والے اسٹار اداکار شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور اکشے کمار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایسے میں ایک ٹوئٹر صارف نے اکشے کمار اور شاہ رخ خان کو تو ٹیگ کیا مگر اجے کی جگہ پر سنیل شیٹی کو ٹیگ کر ڈالا اور ان تمام کو اشتہار پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس پر سنیل شیٹی سیخ پا ہوگئے، انہوں نے اسی پیغام پر غصے میں ردِعمل بھی دیا۔ اسٹار اداکار نے لکھا کہ بھائی آپ اپنا چشمہ ایڈجسٹ کرلیں یا پھر اپنی آنکھوں کا علاج کروائیں۔اس کے بعد مذکورہ صارف نے سنیل شیٹی سے معذرت کی اور پھر کہا کہ ان سے غلطی ہوئی ہے۔