• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 35 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا ملا جلا دن رہا، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 755 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک انڈیکس کی آج کم ترین سطح 42 ہزار 273 پوائنٹس رہی جو گزشتہ روز سے 118 پوائنٹس نیچے ہے، کاروبار کی بندش پر انڈیکس کا میزانیہ 35 پوائنٹس پلس تھا جبکہ 100 انڈیکس 42 ہزار 898 پر بند ہوا ہے۔

حصص بازار میں آج 28 کروڑ 45 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 80 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن تقریباً 4 ارب ڈالر کم ہو کر 7 ہزار 106 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید