• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
خصوصی فوٹو، جنگ
خصوصی فوٹو، جنگ

پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے سلیکٹر اور سابق اولمپین وسیم فیروز کا کہنا ہے کہ جاپان کے ساتھ ہاکی کا فروغ چاہتے ہیں جس کے لیے حکومتی اور سفارتی ذرائع اور جاپانی حکومت سے بات چیت کریں گے۔

 اولمپین وسیم فیروز نے ’جنگ‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاپان سے ناصرف قومی سطح کی ہاکی بلکہ شہری اور ڈپارٹمنٹل ٹیموں کے ساتھ کھیل کر پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل سکتا ہے۔

اس موقع پر کراچی ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری حیدر حسین نے کہا کہ اگر جاپان کے کھلاڑی پاکستان میں ہاکی لیگ میں شرکت کریں اور پاکستانی کھلاڑی جاپان میں کلب اور لیگس میں کھیل سکیں تو نئی نسل میں نہ صرف کھیل کے جزبے میں اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان میں ہاکی پروان چڑھ سکے گی۔

اس دوران حیدر حسین نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں ہاکی بہت پیچھے رہ گیا ہے جس کو دوبارہ عوام میں مقبول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

حیدر حسین نے جیو اور لاہور قلندر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب لاہور اور کراچی کے مقابلے ہونے جارہے ہیں جسے جیو سپر براہ راست دکھانے جارہا ہے جس سے پاکستان میں ہاکی کو نیا جزبہ اور پہنچان ملے گی۔

اس موقع پر کراچی ہاکی فیڈریشن کے لیگل ایڈوائزر معروف قانون دان بیرسٹر عامر عزیز نے کہا کہ کراچی میں اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی سطح پر ہاکی کے فروغ کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے جبکہ جناح ویمن یونیورسٹی کے چانسلر وجیہ الدین نے کہا کہ خواتین میں ہاکی کے فروغ کے لیے وہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید