• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کا روسی صدر کی 12 قریبی شخصیات پر نئی پابندیوں کا اعلان

برطانوی وزیرخارجہ لِز ٹروس
برطانوی وزیرخارجہ لِز ٹروس

برطانیہ نے روسی صدر کے قریبی حلقے کے 12 ارکان کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

لندن سے خبر ایجنسی کے مطابق نئی پابندیوں میں پیوٹن کی سابقہ اہلیہ، کزنز اور ان کے مالیاتی نیٹ ورک کو نشانہ بنایا ہے۔

اس حوالے سے برطانوی وزیرخارجہ لِز ٹروس نے کہا کہ پیوٹن کے شاہانہ طرز زندگی کو فروغ دینے والے مشکوک نیٹ ورک کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ روسی صدر کی جارحیت میں مدد کرنے والوں پر پابندیاں لگاتے رہیں گے۔ 

دوسری جانب روس نے اپنے شہریوں کو برطانیہ کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غیر دوستانہ رویے کے پیش نظر برطانیہ کا سفر نہ کرنے کا مشورہ ہے۔

روسی وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ روسی شہری برطانوی ویزا لینے کی کوشش سے بھی گریز کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید