• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں آج بھی شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی حالیہ لہر 16 مئی تک برقرار رہ سکتی ہے۔ نوابشاہ، لاڑکانہ، جعفرآباد، جھل مگسی اور سبی میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ راجن پور میں 49، حیدرآباد، میرپورخاص، مٹیاری میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہری موجودہ گرم موسم کے دوران بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور اس دوران پانی کا زیادہ استعمال کیا جائے۔

دوسری جانب ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر کے ساتھ لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کی مشکلات دگنی ہوگئی ہیں۔

حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ، گھوٹکی، جیکب آباد، سانگھڑ، ٹھٹھہ اور تھرپارکر میں 8 سے 12 گھنٹے جبکہ سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا اور گوجرانوالہ میں 6 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا کہنا ہے کہ کم بجلی ملنے کے باعث شہروں میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید