• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلا حدید امریکی خاتون صحافی کے سوگواروں پر اسرائیلی فورسز کےحملہ آور ہونے پر برہم

بیلا حدید، فائل فوٹو
بیلا حدید، فائل فوٹو 

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے امریکی خاتون صحافی شیریں ابوعاقلہ کی آخری رسومات میں شامل ہونے والے سوگواروں پر اسرائیلی فورسز کےحملہ آور ہونے پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔

بیلا حدید نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلسطینی نژاد امریکی خاتون صحافی شیریں ابوعاقلہ کی آخری رسومات سے چند ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

ان ویڈیوز میں فلسطینی نژاد امریکی خاتون صحافی کی آخری رسومات میں شامل سوگواروں پر اسرائیلی فورسز حملہ آور ہوتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

بیلا حدید نے یہ ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ قبضّہ ہے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اسرائیلی فوجیوں کے  قبضے میں فلسطینیوں کو اس قسم کی اذیت اور زیادتی کا سامنا ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ’اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کون ہیں،  آپ یہ سب کیسے دیکھ سکتے ہیں اور دیکھ کر غصے میں چیختے نہیں اور نا ہی دردناک آنسو روتے ہیں؟‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’آپ اپنی ماں، باپ، دادا، بہن، بھائی کو ہمارے لوگوں کی نظروں میں کیسے نہیں دیکھ سکتے؟! آپ کیوں نہیں دیکھ سکتے؟‘

بیلا حدید نے لکھا کہ’اسپتال سے آخری رسومات کے لیے چرچ لے جاتے ہوئے، ناصرف شیرین جیسی لیجنڈری خاتون صحافی کو بے عزت ہوتے اور اس طرح پھینکتے ہوئے دیکھا بلکہ ہمارے سوگوار بزرگوں اور لوگوں کو چاروں طرف سے گالیاں سنتے ، دھکم پیل کا شکار ہوتے، اور اپنی جانوں کے لیے خوفزدہ ہوتےہوئے دیکھا!‘

اُنہوں نے لکھا کہ’ اپنے کسی پیارے کا سوگ منانے والے لوگوں سے آپ کو کس قسم کا خطرہ ہے؟ یہ سب ایک فلسطینی لیجنڈ کی آخری رسومات ادا کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’کسی بھی چیز سے بالاتر، وہ ایک انسان ہے۔ آپ اس طرح کیا چھپانا چاہتے ہیں کہ آپ ہمارے صحافیوں کو مارتے رہتے ہیں۔‘

 یہ سب اس فوجی نظام، ان کی حکومت اور جغرافیائی سیاسی کھیل کے بارے میں کرنے کے لیے کافی ہے جو کہ وہ اپنے لوگوں پر بھی زبردستی مسلط کرتے ہیں۔

 سپر ماڈل نے کچھ گھنٹے قبل ایک اور ویڈیو اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی خاتون صحافی کی آخری رسومات میں فلسطینی جھنڈے ہاتھوں میں تھامے بڑی تعداد میں فلسطینی شہریوں نے شرکت کی۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید