وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں صدارتی محل پہنچے، جہاں انہوں نے نومنتخب اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر تعزیت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف لندن سے واپسی پر گزشتہ رات متحدہ عرب امارات پہنچے تھے۔
شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام سے اظہار افسوس کیا۔
وزیراعظم نے نو منتخب صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے امارات کی قیادت سنبھالنے پر نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر افضل محمود بھی تھے۔
وزیراعظم نے پاکستانی قیادت، حکومت اور عوام کی جانب سے اماراتی قیادت سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔