• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: چھوٹا طیارہ گاڑی پر گر کر تباہ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکی شہر میامی میں چھوٹا طیارہ پل پر ایک گاڑی کے اوپر گر کر تباہ ہوگیا، اس حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق سنگل انجن طیارے میں پاور منقطع ہونے پر اس کے پائلٹ نے پل پر لینڈنگ کی کوشش کی۔

حکام نے بتایا کہ لینڈنگ کی کوشش کے دوران طیارہ ایک گاڑی سے ٹکرایا۔

فیڈرل ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید