• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹرز کا NHCP میں کنڈیشنگ کیمپ کا پہلا مرحلہ شروع

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

قومی کرکٹرز کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) لاہور میں کنڈیشنگ کیمپ کا پہلا مرحلہ شروع ہو گیا ہے، کپتان بابر اعظم بیرون ملک ہونے کی وجہ سے شریک نہیں ہیں۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں کنڈیشنگ کیمپ کا آغاز ہوگیا ہے، کیمپ کے ابتدائی روز تعارفی سیشن میں کوچز نے لیکچرز دیئے، لیکچرز میں قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف، باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ اور فیلڈنگ کوچ عبدالمجید نے کھلاڑیوں کو کیمپ کا مقصد واضح کیا۔

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

سابق کرکٹر مشتاق احمد اور این ایچ پی سی کے کوچ عمر رشید نے بھی تعارفی سیشن میں شرکت کی اور اس موسم میں کھلاڑیوں کو کنڈیشنگ کیمپ کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

فخر زمان، محمد حسنین اور محمد وسیم جونیئر نے کیمپ کے پہلے سیشن میں شرکت نہیں کی یہ تینوں کھلاڑی آج شام کیمپ جوائن کرلیں گے جبکہ کپتان بابر اعظم بیرون ملک مصروفیات اور زاہد محمود والدہ کی وفات کے باعث جمعہ کو کیمپ جوائن کریں گے۔

کیمپ کے دوسرے روز کھلاڑی نیٹ سیشنز میں شرکت کریں گے۔

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو مرحلوں میں کنڈیشنگ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے پہلا مرحلہ 25 مئی تک جاری رہے گا جس میں 27 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید