• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چور گھر کے دروازے میں سوراخ کرکے7 ہزار پونڈ کی اشیا لے اڑا

 لندن (پی اے) ایک چور گھر کے عقبی دروازے میں سوراخ کرکے7ہزار پونڈ کی قیمتی اشیا لے اڑا۔ ڈائوننڈ، برسٹل کے ایرون بارنیسں نے بتایا کہ چوری اس وقت ہوئی جب اس کی بیوی بچے کو اسکول لے کر گئی ہوئی تھی۔ اس نے بتایا کہ اس کے پڑوسیوں نے کچھ آوازیں سنیں تاہم خیال ہوا کہ نزدیکی مکان میں کام ہو رہا ہے۔ ایوون اینڈ سمرسیٹ پولیس گواہوں سے رابطے کی اپیل کررہی ہے۔ ایرون نے بتایا کہ چوری میں20 منٹ لگے اور اس کی پارٹنر واپسی پر دروازے میں سوراخ دیکھ کر بھونچکا رہ گئی۔ خاندان کو یقین ہے کہ تقریباً7ہزار پونڈ کی اشیا چرا لی گئیں جن میں جیولری اور کیش بھی شامل ہیں۔ ایرون نے بتایا کہ واردات پر وہ ہل کر رہ گئے ہیں اور انہیں دلی صدمہ پہنچا ہے کیونکہ جذباتی اشیا چرا لی گئی ہیں جن میں ان کے بیٹے کا پہلا دانت بھی شامل ہے اور اس کی بیوی اب مکان کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ ایوون اینڈ سمر سیٹ پولیس نے بتایا کہ منگل10مئی کو ایک خاتون نے سائوتھ گلوسٹر شائر کے علاقے ڈائو ننڈ پر واقع نارتھ کوٹ روڈ پر اپنے گھر طلب کیا تھا جو اپنے گھر میں چوری کے بعد واپس آئی تھی، افسران نے مکان کی تلاشی لی، پولیس نے ممکنہ گواہوں سے رابطہ کی اپیل کی ہے۔
یورپ سے سے مزید