• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرماروی گوٹھ سے کمسن بچے کے اغواء و قتل کا ایک ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے شاہ لطیف تھانے کی حدود عمرماروی گوٹھ سے کمسن بچے8سالہ شاکر کواغوا کر کےزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بیدردی سے قتل کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا،جبکہ 2فرار ہیں، والد کے مطابق میرابیٹا علاقے میں لوڈ شیڈنگ کےباعث اندھیرے میں گھر سے روٹی لینے گیا تھا کہ 3 ملزمان اسےاغوا کر کے ایک گھر میں لے گئے اور اس کے ساتھ زیادتی کے بعد اس کی گردن کاٹ کر قتل کردیا ،مقتول کے والد گارمنٹ میں کام کر تے ہیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید