کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) لاہور میں پولیس کی جانب سے وکلاء پر تشدد کرنے پر کراچی بار ایسوسی ایشن نے 9مئی کو عدالتوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا،اس حوالے سے صدر کراچی بار ایسوسی ایشن عامر نواز وڑائچ کی جانب سے تمام سیشن ججز کو عدالتی امور معطل رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔