کراچی(اسٹاف رپورٹر) جیکسن انویسٹی گیشن پولیس نےلیاری میں چھاپہ مار کر ساڑھے4 سالہ مغوی بچی کو بازیاب کرکے مبینہ اغوا کار خاتون مسماۃ ثمینہ کو گرفتار کرلیا ، پولیس کے مطابق اغواء کار خاتون نے بچی اشیل کو اسکول سے اغواء کرنے کے بعد اہل خانہ سے 30 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا ، مغوی کے والد وقاص نے اغوا کا مقدمہ درج کرانے کے لئے تھانہ میں درخواست جمع کرائی تھی ، بچی کو والد کے حوالے کردیا گیا ، پولیس کے مطا بق ملزمہ مغوی بچی کی ہمسایہ ہے اور اپنے آشنا کاظم کے ساتھ ملکر بچی کو اغواء کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔