• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے وکیل نے غیر ملکی کمپنیوں سے فنڈنگ کو تسلیم کیا، اکبر ایس بابر


پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے وکیل نے غیر ملکی کمپنیوں کی فنڈنگ کو تسلیم کیا۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ انور منصور نے تسلیم کیا کہ اگر کوئی بےقاعدگی ہوئی تو تحریک انصاف ذمہ دار نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون کہتا ہے کہ ڈونیشنز صرف انفرادی طور پر لی جاسکتی ہے، انور منصور نے تسلیم کیا غیر ملکی کمپنیوں سے فنڈنگ ہوئی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ انور منصور نے کہا میرے دلائل مکمل ہوگئے، کل فنانس کے لوگ تفصیلات دیں گے، ان شاء اللّٰہ ہماری تفصیلات ایک دن میں مکمل ہوجائینگی۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان احتجاج کے ذریعے دباؤ ڈال کر مرضی کا فیصلہ چاہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید