سپریم کورٹ آف پاکستان کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز متحرک ہوگئے۔
صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز نے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے۔
ن لیگی ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین نے حمزہ شہباز کو مشورہ دیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کے فیصلے کا بھی انتظار کرنا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب کو رائے دی کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے تفصیلی فیصلے کے بعد لائحہ عمل اپنایا جائے۔
ذرائع کے مطابق قائمقام گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالتے ہی ڈپٹی اسپیکر اور اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد آجائے گی۔