• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن: پنجاب میں پی ٹی آئی ارکان کی نااہلی ریفرنس پر فیصلہ کاز لسٹ سے ہٹادیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کے خلاف نااہلی ریفرنسز کے فیصلے کو جاری کاز لسٹ سے ہٹادیا۔ 

ای سی پی نے 18 مئی کی کاز لسٹ میں ردوبدل کرتے ہوئے نئی کاز لسٹ جاری کردی۔ 

خیال رہے کہ 18 مئی کی پہلی کاز لسٹ کے مطابق منحرف ارکان پنجاب کے ریفرنسز کا فیصلہ سنایا جانا تھا، تاہم اب اسے ہٹادیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنسز پر آج فیصلہ محفوظ کیا تھا جس کے بعد اس فیصلے کو 18 مئی 12 بجے سنانے سے متعلق آج ہی کاز لسٹ بھی جاری کی تھی۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کل ہی منحرف ارکان کا فیصلہ سناسکتا ہے، کمیشن اضافی کاز لسٹ بھی جاری کرسکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید