اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے فرد جرم چیلنج کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے فرد جرم کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کردی۔اپیل میں کہا گیا کہ جنہوں نے بیان حلفی چھاپا انہیں چھوڑ کرصرف مجھ پرفرد جرم غیرقانونی ہے، فرد جرم عائد کرنے کا حکمنامہ کالعدم قرار دیکر کیس ختم کیا جائے۔رانا شمیم کا کہنا تھا کہ کچھ ریکارڈ پر نہیں کہ میں نے کسی کو بیان حلفی چھاپنے کو دیا۔اپیل میں رانا شمیم نے صحافیوں کو بھی فریق بنایا گیا اور کہا انہیں ٹرائل سے نکال کر کیسے پتہ چلے گا انھیں بیان حلفی کیسے ملا۔رانا شمیم کی جانب سےفرد جرم کےخلاف انٹراکورٹ اپیل پرسماعت آج ہو گی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود اور جسٹس بابرستار سماعت کریں گے۔