سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر وریندر سہواگ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دے دیا۔
وریندر سہواگ نے بھارتی ڈیجیٹل شو پر بیٹھ کر شعیب اختر کے بولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا۔
وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ شعیب اختر بولنگ کے وقت اپنا ہاتھ چھپا کر بھاگتے تھے اور جھٹکا مارکر گیند کرواتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شعیب اختر کو بھی معلوم ہے کہ ان کا بولنگ ایکشن غیرقانونی تھا۔
خیال رہے کہ 2020 میں بھی بھارتی کھلاڑی وریندر سہواگ نے شعیب اختر پر الزام لگایا تھا کہ شعیب اختر کا بھارت میں بزنس جڑا ہوا ہے وہ بھلا اس کے خلاف کیسے بولیں گے۔
وریندر سہواگ کے جواب میں شعیب اختر نے کہا تھا کہ میں کسی کے بارے میں تنگ نظر نہیں ہوں، پیسہ اللّٰہ دیتا ہے، بھارت نہیں اور 40 سال سے مجھے اللّٰہ ہی پال رہا ہے۔
سابق فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا تھا کہ میں اتنا تنگ نظر نہیں ہوں جتنا وہ سمجھ رہے ہیں، سہواگ کے سر پر جتنے بال نہیں اس سے زیادہ میرے پاس پیسہ ہے۔