• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اثاثہ جات ریفرنس، اسحاق ڈار کے دوبارہ دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراسحق ڈاروغیرہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈار کے دوبارہ دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے شریک ملزمان کی بریت درخواستوں پر فیصلہ بھی سابق وزیر خزانہ کی گرفتاری کے بعد سماعت تک کیلئے موخر کردیا۔ بدھ کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی، شریک ملزمان کے وکلاء عدالت پیش ہوئے،عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے شریک ملزمان کی بریت درخواستوں پر فیصلہ اسحق ڈار کی گرفتاری سے مشروط کر دیااور حکم دیاکہ جب تک اسحق ڈار کو گرفتار کرکے عدالت پیش نہیں کیا جاتا ریفرنس کی کارروائی آگے نہیں بڑھے گی، عدالت نے ریفرنس کی سماعت اسحق ڈار کی گرفتاری تک ملتوی کر دی۔
ملک بھر سے سے مزید