• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کو 10 روز ہوگئے، شہری بے بس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عوام کا غم وغصہ اور احتجاج کام نہ آسکا،حکومت خاموش،کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈ نگ کو دس روز ہو گئے کے الیکٹرک نے دن اور رات چار بار مجموعی طور پر چھ سے بارہ گھنٹے تک لوڈشینڈنگ جاری رکھی.

 شدید گرم موسم میں بجلی کی بار بار اور طویل بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن رکھی ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے ان کا دن اور رات کا چین چھین لیا ہے.

 راتوں کو نیند پوری نہیں ہوتی دن کو کاروبار میں مشکلات رہتی ہیں قیوم آباد،بھٹائی کالونی ، کورنگی، اختر کالونی ،کشمیر کالونی،جونیجو ٹاون، محمودآباد ،ایڈمن سوسائٹی ،بلوچ کالونی، لائنز ایریا ، گارڈن،شاہ فیصل کالونی ،گرین ٹاون، رفاہ عام، سلمان فارسی سوسائیٹی،ملیر کی مختلف آبادیاں ، گڈاپ ٹاون،ماڈل کالونی، سہراب گوٹھ،نارتھ کراچی،شادمان سمیت شہر کے تقریباً تمام علاقوں سے بجلی بند ہونے کی اطلاعات ملیں بجلی کی بار بار بندش سےلوگوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہےاور لوڈشیڈنگ میں کمی نہ ہونے پر شدید مایوسی اور افسوس کا اظہار کیا۔

اہم خبریں سے مزید