• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگلات کو آگ لگانے کے واقعات اسلام آباد میں نہیں ہوئے، شیری رحمٰن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی، سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ جنگلات کو آگ لگانے کے دونوں واقعات اسلام آباد میں نہیں بلکہ  خیبرپختونخوا میں پیش آئے ہیں۔

سینیٹر شیری رحمٰن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگل کوآگ لگا کرماڈل کا فوٹوشوٹ کرنا مجرمانہ فعل ہے، جنگلات کو آگ لگا کر فوٹوشوٹ کرنا کوئی تفریح نہیں ہے۔

شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس اور سی ڈی اے نے تصدیق کی ہے کہ دونوں آگ لگنے کے واقعات اسلام آباد میں نہیں ہوئے ہیں۔

شیری رحمٰن کا مزید کہنا ہے کہ فاریسٹ فائر کے واقعات اپریل سے جون تک ہوتے ہیں جس کے لیے وائلڈ لائف منیجمنٹ نے 50 فائر فائٹرز مختص کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات سے بچاؤ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کا کام ہے، وزارت ماحولیاتی تبدیلی کی ذمہ داری آگاہی اور ہم آہنگی قائم کرنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید