• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

55 سالہ چینی شہری 25 بار ٹیسٹ میں ناکامی کے باجود یونیورسٹی میں داخلے کیلئے پرامید

سیچوآن یونیورسٹی میں داخلہ لینے کا لیانگ شی کا یہ خواب اس وقت سے ہے جب وہ صرف 19 برس کے تھے۔
سیچوآن یونیورسٹی میں داخلہ لینے کا لیانگ شی کا یہ خواب اس وقت سے ہے جب وہ صرف 19 برس کے تھے۔

ایک 55 سالہ چینی شہری نے یونیورسٹی میں داخلے کے لیے ہونے والے انتہائی مشکل ٹیسٹ میں مسلسل 25 بار ناکام ہونے کے باوجود اپنے خوابوں میں سجے کالج میں داخلہ لینے کی خواہش اب تک ترک نہیں کی۔

چین کے جنوب مغربی سیچوآن صوبہ کے صدر مقام  چینگڈو میں ایک منافع بخش بلڈنگ میٹریل کمپنی کے مالک لیانگ شی کے پاس اتنی دولت ہے کہ وہ جو چاہیں حاصل کرلیں لیکن وہ اس حوالے سے سمجھتے ہیں کہ وہ اپنی اس خواہش کی تکمیل نہیں کرسکے ہیں۔

سیچوآن یونیورسٹی میں داخلہ لینے کا ان کا یہ خواب اس وقت سے ہے جب وہ صرف 19 برس کے تھے۔ 

اب جبکہ وہ اس عمر کو پہنچ چکے ہیں جہاں زیادہ تر لوگ ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ رہے ہوتے ہیں، لیکن لیانگ شی کی توجہ صرف مذکورہ بالا انٹرینس ٹیسٹ پر مرکوز ہے اور اب یہ ان کی 26ویں کوشش ہوگی کہ وہ اسے بالآخر پاس کرہی لیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید