• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکولین فرنانڈز نے بیرون ملک جانے کیلئے اجازت کی درخواست واپس لے لی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنانڈز نے عدالت میں دائر کردہ اپنی بیرون ملک جانے کی درخواست واپس لے لی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کو جیکولین فرنانڈز نے دہلی کی ایک عدالت میں دائر درخواست واپس لے لی جس میں اداکارہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ لک آؤٹ سرکلر معطل کر کے مجھے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔جیکولین نے درخواست میں کہا تھا کہ مجھے بیرون ملک سفر کی اجازت اس لیے دی جائے کیوں کہ مجھے متحدہ عرب امارات میں انڈین انٹرنیشنل فلم اکیڈمی (آئیفا) ایوارڈز میں شرکت کرنی ہے۔لیکن اب اداکارہ نے ایڈیشنل سیشن جج پروین سنگھ کی عدالت سے اپنی درخواست واپس لے لی ہے اور عدالت کو بتایا کہ ایونٹ 17 سے 22 مئی تک شیڈول تاہم اب جون تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔جیکولین سری لنکن بھارتی اداکارہ ہیں۔ انہوں نے 2009 میں ڈیبو کیا۔ اداکارہ نے کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کی جن میں مرڈر 2، ریس 2 اور کِک شامل ہے۔خیال رہے کہ جیکولین پچھلے کئی مہینوں سے سکیش چندرا شیکھر کے خلاف 200 کروڑ روپے منی لانڈرنگ اور فراڈ کے کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ریڈار پر ہیں۔ اداکارہ کی ملزم کے ساتھ تصاویر سامنے آچکی ہیں اور دونوں اچھے دوست ہیں۔

دل لگی سے مزید