• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کےمنحرف ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف نااہلی ریفرنسز پر الیکشن کمیشن محفوظ فیصلہ آج سنائے گا

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز الیکشن کمیشن آج (جمعہ کو ) تین بجے محفوظ فیصلہ سنائے گا،الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر 17 مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جن 25 ارکان کیخلاف نا اہلی ریفرنسز پیش ہوئے ان میں ملک غلام رسول ،سعید اکبر خان ، محمد اجمل ،عبدالعلیم خان ، نذیر احمد چوہان ،محمد امین ذوالقرنین ، ملک نعمان لنگڑیال ،محمد سلمان ،زوار حسین وڑائچ ،محمد طاہر ،عائشہ نواز ، ساجدہ یوسف ،ہارون عمران گل ،عظمیٰ کاردار ،ملک اسد علی، اعجاز مسیح ،محمد سبطین رضا، محسن عطا خان کھوسہ ، میاں خالد محمود ،مہر محمد اسلم ،فیصل حیات شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید