• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ ریاض نے اپوزیشن لیڈر کیلئے درخواست جمع کرادی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

منحرف پی ٹی آئی ایم این اے راجہ ریاض نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے درخواست اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔

درخواست پر 17 ارکان قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کیلئے راجہ ریاض کے نام پر دستخط کیے۔

ڈپٹی اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کیلئے حامی ارکان کے دستخطوں سے آج درخواستیں مانگی ہیں جن کی آج ہی اسکروٹنی ہوگی جبکہ اکثریتی حمایت رکھنے والے کو اپوزیشن لیڈر بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ راجہ ریاض نے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے آنے سے قبل سندھ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کروں گا، پارلیمنٹ لاجز پر حملے کی وجہ سے یہاں آیا ہوں۔

راجا ریاض نے کہا تھا کہ ہمارے ساتھ پی ٹی آئی کے 12 نہیں بلکہ 24 ایم این ایز ہیں، ایم این ایز کی تعداد سے متعلق پرویز الہٰی کی معلومات درست نہیں جبکہ مزید ایم این ایز آنے کو تیار ہیں لیکن ن لیگ انہیں ایڈجسٹ نہیں کر پارہی۔

قومی خبریں سے مزید