گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)شہر اور گردونواح کے علاقہ جات میں پیسے کی حبس میں بڑے ڈیلروں گوالوں اور دوکانداروں نے روزمرہ اشیاء میں ملاوٹ کا سلسلہ تیز کر دیا ہے دودھ میں سے کریم نکال کر جبکہ پانی والے دودھ کا دہی جمانے کیلئے ان میں خطرناک قسم کے کیمیکل ڈالے جارہے ہیں جو پیٹ اور دیگر مختلف بیماریوں کا موجب بن رہے ہیں علاوہ ازیں لال مرچ ، کالی مرچ میں ملاوٹ کے علاوہ گوشت کو پانی لگا کر بھاری کیاجارہا ہے نیز دالوں میں چھوٹی چھوٹی کنکریاں مکس کر کے دالوں کا وزن بڑھایا جارہا ہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اسکا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔