• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹ فلکس، 150 ملازمین سبسکرائبرز کم ہونے پر ملازمت سے فارغ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)نیٹ فلکس نے سبسکرائبرز کم ہونے پر درجنوں ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس نے سبسکرائبرز کم ہونے پر امریکا میں اپنی تقریباً 150 ملازمتیں ختم کردیں جس سے عملے کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا۔نیٹ فلکس کے مطابق ملازمتوں میں کمی کا فیصلہ کمپنی کی آمدنی میں کمی کی وجہ سے کیاگیا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ نہیں بتایا گیا کہ کمپنی کے کن ڈپارٹمنٹ میں ملازمتیں کم کی گئی ہیں لیکن لاس اینجلس ٹائمز کا کہنا ہے کہ کمیونیکیشن اور مواد کے شعبے بھی اس فیصلے سے متاثر ہوئے ہیں۔کمپنی کے کچھ ملازمین نے اپنی ملازمت سے محروم ہونے کا آن لائن انکشاف بھی کیا۔کمپنی نے ایک بیان میں کہا یہ تبدیلیاں بنیادی طور پر انفرادی کارکردگی کے بجائے کاروباری ضروریات سے ہوتی ہیں، جو انہیں خاص طور پر مشکل بناتی ہیں کیونکہ ہم میں سے کوئی بھی ایسے عظیم ساتھیوں کو الوداع نہیں کہنا چاہتا’۔واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں نیٹ فلکس کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ 2022 کے پہلے تین مہینوں میں کمپنی کے تقریباً 2 لاکھ سبسکرائبرز کم ہوئے اور اس نے خبردار کیا کہ آنے والی سہ ماہی میں مزید 20 لاکھ سبسکرائبر کم ہونے والے ہیں۔

دل لگی سے مزید