• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی طرف سے اعلان جنگ ہے تو ہماری طرف سے بھی ہے: فواد چوہدری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے شیریں مزاری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے اگر اعلان جنگ ہے تو ہماری طرف سے بھی اعلان جنگ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شیریں مزاری پر تشدد کیا گیا، کپڑے پھاڑے گئے اور بہیمانے طریقے سے گاڑی میں لے جایا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس کو گرفتاری نہیں اغواء کہا جائے گا، ہمیں نہیں پتہ کہ وہ اس وقت کہاں ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اب اگر لڑائی ہونی ہے تو لڑائی ہی ہونی ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ حکومت اتنی بوکھلا گئی ہے کہ پہلا وار ہماری خاتون لیڈر پر کیا۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ شیریں مزاری ملک کا سرمایہ ہے، ان کو بہیمانہ طریقے سے گھسیٹ کر اغواء کیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زمین پر قبضے کے کیس میں اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم انہیں گرفتار کرنے اسلام آباد پہنچی تھی۔

اسلام آباد پولیس نے بھی اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے شیری مزاری کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید