پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کا کہنا ہے کہ والدہ کو رہا کرنے کی کوئی خبر نہیں دی گئی، نہیں معلوم وہ کس حالت میں ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایمان مزاری نے کہا کہ میری والدہ کے خلاف اگر کوئی پرچہ ہے تو بتایا جائے، کسی نے کوئی نوٹس نہیں بھیجا۔
ایمان مزاری نے کہا کہ یہ اغواء کا کیس ہے، گرفتاری نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کا شکریہ جو انہوں نے نوٹس لیا۔
شیریں مزاری کی بیٹی نے کہا کہ یہ جو کچھ ہوا حمزہ شہباز کے کہنے پر نہیں ہوا۔