ژوب(آن لائن) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، مولانا عبدالواسع نے ژوب میں میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کی خصوصی کوششوں سے دوست ملک ایران نے جہاز فراہم کردیا، جو جلد شیرانی میں آپریشن شروع کردے گا۔جبکہ پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے مکمل طور پر الرٹ ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، اور شیرانی میں پی ڈی ایم اے نے امدادی کیمپ قائم کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گزشتہ روز کوہ سلیمان رینج میں لگی آگ بچانے کے دوران شہید ہونے والے تین افراد کے لواحقین کے لیے دس لاکھ جبکہ زخمیوں کے لیے پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا، اور وفاقی حکومت بھی شہدا اور زخمیوں کے لیے امداد کا اعلان کرینگے۔