• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

خلیجی ملک عمان جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ملک میں داخل ہونے کے سلسلے میں کورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیاں ختم کردیں۔ 

ٹریول ایڈوائزری کے مطابق عمان کی کورونا وائرس سے متعلق سپریم کمیٹی نے عمان میں تمام کورونا پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے عمان جانے والے تمام مسافروں اور ایئر لائنز کو تحریری طور آگاہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دو سال سے عمان میں سخت پابندیاں عائد تھیں۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید