• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ایشیاء کپ: پاک بھارت ٹاکرا کل، سابق کھلاڑیوں کی قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مینز ہاکی ایشیاء کپ ٹورنامنٹ 2022 میں پاکستان ٹیم کل روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہوگی، قومی ٹیم کے گروپ میں انڈونیشیا اور جاپان کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

سابق ہاکی کھلاڑیوں نے پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ 

توقیر ڈار نے کہا کہ پاک بھارت مقابلہ عام میچ نہیں ہوتا جبکہ ریحان بٹ کا کہنا تھا کہ مجھے بڑی اُمید ہے کہ پاکستان ٹیم اچھا کھیلے گی اور جیتے گی۔

انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں شروع ہونے والے ایشیاء ہاکی کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کل روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہوگی۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے ہوگا۔

اس قبل کھیلے گئے پہلے پریکٹس میچ میں قومی ہاکی ٹیم کو کوریا نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی۔ 

دوسرے پریکٹس میچ میں پاکستان نے عمان کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا۔ 

پاکستان ٹیم ہاکی ایشیاء کپ میں پہلا میچ 23 مئی کو بھارت، دوسرا 24 مئی کو انڈونیشیا اور تیسرا 26 مئی کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا یہ گیارہواں ایڈیشن ہے، اس ایونٹ میں 8 ٹیمیں شریک ہیں۔

 پول اے میں پاکستان، بھارت، جاپان اور میزبان انڈونیشیا شامل ہیں جبکہ پول بی میں ملائیشیا، جنوبی کوریا، عمان اور بنگلادیش شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید