• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحادی جماعتوں کے قائدین کی اہم ملاقات آج ہوگی

حکومت چلے گی یا قبل ازوقت انتخابات ہوں گے؟/ فائل فوٹو
حکومت چلے گی یا قبل ازوقت انتخابات ہوں گے؟/ فائل فوٹو 

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد سیاسی رہنماؤں میں مشاورت کا عمل تیز ہوگیا۔

حکومت اپنی مدت پوری کرے گی یا قبل از وقت انتخابات کی طرف جائے گی؟ اس حوالے سے فیصلہ ایک دو روز میں متوقع ہے۔

اتحادی جماعتوں کے قائدین کی آج  اہم ملاقات ہوگی جس میں عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف حکمت عملی پر بات ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق رات گئے سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات بھی ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے عمران خان کے عزائم کو کسی قیمت کامیاب نہ ہونے دینے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران کہا گیا کہ اتحادی حکومت مل کر ملک کو مسائل سے نکالے گی۔

دوسری جانب حکومت اپنی مدت پوری کرے گی یا قبل از وقت انتخابات ہوں گے اور موجودہ حکومت کا مستقبل کیا ہوگا، اس حوالے سے وزیراعظم کی اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے، فیصلے کا منگل تک امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید