پاکستان میں بھی منکی پاکس بیماری پھیلنے کا خدشہ ہے، اس سلسلے میں محکمۂ صحت سندھ کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کے مطابق منکی پاکس کے 111 کیس انگلینڈ اور امریکا میں رپورٹ ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت سندھ کی جانب سے منکی پاکس بیماری سے بچاؤ کے لیے لیبارٹری، سرویلنس کے عمل کو بڑھانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق منکی پاکس بیماری میں سر اور پٹھوں میں درد، جسم پر پھوڑے ظاہر ہوسکتے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کا بتانا ہے کہ منکی پاکس وبا سے متاثر ممالک سےآنے والے مسافروں کی اسکریننگ کی جائے گی۔