• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عدنان صدیقی، فائل فوٹو
عدنان صدیقی، فائل فوٹو

پاکستان شوبز اندسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ویریفائی ہونے پر ٹوئٹر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 عدنان صدیقی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ ویریفائی ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’اس تنازع سے جس میں مجھے انجانے میں گھسیٹا گیا کچھ اچھا نتیجہ نکل آیا۔‘ 

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’ٹوئٹر نے آخر کار میرے وجود کا نوٹس لے لیا اور میرے ٹوئٹر ہینڈل کی تصدیق کر دی!‘

عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں ٹوئٹر اکاؤنٹ ویریفائی ہونے پر ٹوئٹر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یاد رہے کہ اداکار عدنان صدیقی گزشتہ سال ٹوئٹر پر 98 ہزار فالوورز ہونے کے باوجود اکاؤنٹ ویریفائی نہ ہونے کی صورت میں ٹوئٹر سے شکوہ کناں دکھائی دے رہےتھے۔

اداکار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اس شکوے کا اظہار کیا تھا کہ ’22 کروڑ پاکستانی میرے اداکار ہونے کی تصدیق کر سکتے ہیں جس نے دنیا کے مختلف براعظموں میں کام کیا ہوا ہے لیکن پھر بھی میں اب تک ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ویریفائیڈ ہونے کا اہل نہیں ہوں۔‘

خیال رہے کہ اب اداکار عدنان صدیقی گزشتہ چند دنوں سے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی وجہ سے میڈیا اور سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید