• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل علی نے احد رضا میر کی خالہ کو کیوں دعا دی؟

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام 

بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ سجل علی نے احد رضا میر کی خالہ کی کیمو تھراپی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

احد رضا میر کی خالہ، صبا صحت سے متعلق مشکل دور سے گزر رہی ہیں، انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ’انہوں نے نیا ہیئر کٹ لیا ہے جس کا نام پری کیمو ہیئر کٹ ہے، وہ کیمو تھیراپی کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔‘

اس پوسٹ پر جہاں احد رضا میر کی والدہ اور سجل علی کی سابقہ ساس نے کمنٹ کیا وہیں سجل علی کی جانب سے بھی اپنی خالہ ساس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

سجل علی نے اپنی ساس کے کمنٹ کے نیچے لکھا کہ ’آپ کی صحت اور حوصلے کے لیے بہت ساری دعائیں، اللّٰہ آپ کی ہمیشہ حفاظت کرے، آمین۔‘

سجل علی کے اس احسن اقدام پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اُن کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید