• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاکستانی ایئرلائن (پی آئی اے) کے نئے سی ای او کے انتخاب کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔

پی آئی اے ایئر لائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے نئے سی ای او کے انتخاب کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس چیئرمین اسلم آر خان کی صدارت میں آج شام  چار بجے پی آئی اے ہیڈ آفس میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق  سی ای او کے لیے تین امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری دی جائے گی،  تین حتمی امیدواروں میں اے وی ایم ریٹائرڈ نور عباس، فیصل ملک اور امان اللّٰہ قریشی شامل ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ  وزیراعظم شہباز شریف ان تین ناموں میں سے پی آئی اے کے سی ای او کا انتخاب کریں گے۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق حتمی فہرست میں شامل امان اللّٰہ قریشی پی آئی اے کے ڈائریکٹر ہیں، امان اللّٰہ قریشی پر کرپشن کے کئی الزامات ہیں جن کی ایف آئی اے تحقیقات کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید