• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کاسعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، شاہ سلمان کی خیریت دریافت کی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہےاور شاہ سلمان کی خیریت دریافت کی، عسکری شعبےمیں تعاون کابھی جائزہ ،محمدبن سلمان نےنیک خواہشات پرجنرل باجوہ کاشکریہ اداکیا۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف نےشاہ سلمان کی خیریت دریافت کی،جنرل قمرجاوید باجوہ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کیلئےنیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلدصحتیابی کیلئے دعا کی۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف اور ولی عہد نے دونوں ممالک کے درمیان عسکری شعبےمیں تعاون کا جائزہ بھی لیا۔ولی عہد محمد بن سلمان نے شاہ سلمان کی خیریت دریافت کرنے اور ان کیلئے نیک خواہشات کے اظہار پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔

اہم خبریں سے مزید