• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں شدید گرمی پڑنے کے امکانات 30؍ گنا تک بڑھ گئے

پیرس (اے ایف پی) ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے رواں سال پاکستان اور بھارت سمیت جنوبی ایشیا میں مارچ اور اپریل کے دوران شدید گرمی پڑنے کے امکانات 30؍ گنا تک بڑھ گئے تھے۔ ان خیالات کا اظہار ماحولیاتی تبدیلی کا جائزہ لینے اور عالمی سطح پر اعداد و شمار جمع کرنے والے ماہرین کی ٹیم نے کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانوں کی وجہ سے عالمی حدت بڑھنے سے قبل شدید گرمی کا سیزن ہر تین ہزار سال بعد ایک مرتبہ آنے کے امکانات ہوا کرتے تھے۔ امپیریل کالج لندن کے گرانتھم انسٹی ٹیوٹ کے سائنس دان فریڈرک اوٹو کے مطابق، گلوبل وارمنگ کی وجہ سے اگر یہ مان لیا جائے کہ زمین کا درجہ حرارت 1.2؍ ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جائے گا تو اس اندازے کے مطابق جو گرمی ہزاروں سال بعد آتی تھی وہ اب پہلے کے مقابلے میں کم وقت میں آیا کرے گی۔

اہم خبریں سے مزید