پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے امریکا سے نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کو عہدے سے ہٹانے کے مطالبے پر طنزیہ ردِ عمل دیا ہے۔
مریم نواز نے عمران خان کے مطالبے سے متعلق جیو نیوز کی خبر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب يہ امريکی حکومت سے استعفے مانگے گا، پھر وائٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے گا۔‘
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کو عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے۔
امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ نے7 مارچ کو پاکستانی سفیر سے بات کی، امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو عدم اعتماد سے ہٹایا جائے۔