• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ: لانگ مارچ روکنے کے اقدامات کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں لانگ مارچ روکنے کے اقدامات کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا، جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی اس کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 25 مئی کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے راستوں کی بندش اور گرفتاریوں کے لیے چھاپوں کے خلاف عدالت عظمیٰ میں درخواست دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔

قومی خبریں سے مزید