• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی سیاسی صورتحال کے باعث پاک ویسٹ انڈیز سیریز کو خطرہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملکی سیاسی صورت حال کی وجہ سے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اگلے ماہ ہونے والی ون ڈے سیریز ملتوی ہونے کے خطرات منڈلانے لگے۔ 

25 مئی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز خدشات کا شکار ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز کے حوالے سے اگلے دو سے تین دن میں فیصلہ کر لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز راولپنڈی میں 8، 10 اور 12 جون کو شیڈولڈ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بیک اپ وینیوز کے لیے ملتان کا آپشن رکھا ہے، لیکن لاجسٹک مسائل کے باعث ملتان میں بھی میچز کروانے میں کرکٹ بورڈ کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں حکومت سے ایڈوائس بھی لی جائے گی۔

دوسری جانب ملکی حالات کے پیشِ نظر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بند کردی گئیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید